ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پارلیمنٹ میں ملکی مفاد سے متعلق مسائل پر بحث کرائے مودی حکومت، پیگاسس اور دیگر مسائل میں اپوزیشن متحد،اپوزیشن کی14پارٹیوں کا مشترکہ بیان

پارلیمنٹ میں ملکی مفاد سے متعلق مسائل پر بحث کرائے مودی حکومت، پیگاسس اور دیگر مسائل میں اپوزیشن متحد،اپوزیشن کی14پارٹیوں کا مشترکہ بیان

Thu, 05 Aug 2021 11:08:18    S.O. News Service

نئی دہلی، 5؍اگست (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس سمیت اپوزیشن کی 14پارٹیوں نے حکومت سے پارلیمانی جمہوریت کا احترام کرکے پارلیمنٹ میں ملکی مفاد سے متعلق مسائل پر بحث کروانے کی اپیل کی ہے - اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے چہارشنبہ کے روز یہاں جاری مشترکہ بیان میں کہا کہ پیگاسس اور دیگر مسائل میں پوری اپوزیشن متحد ہے لیکن حکومت غلط تشہیر کرکے پارلیمنٹ نہیں چلنے دینے کا الزام عائد کرکے اپوزیشن کے اس اتحاد پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے - مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ میں اپنے سخت رویہ کے سبب تعطل جاری رکھے ہوئے ہے - حکومت گھمنڈ میں چور ہے اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ان مسائل پر بحث کروانے اور وزیر داخلہ سے بحث کا جواب دینے کی اپوزیشن کی مانگ کو نظر انداز کر رہی ہے - اپوزیشن کے جن رہنماؤں نے یہ بیان جاری کیا ہے، ان میں راجیہ سبھا کے لیڈر ملک ارجن کھرگے، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما شرد پوار، ڈی ایم کے ’کے رہنما ٹی آر بالو اور تیروچی شیوا، کانگریس کے رہنما آنند شرما، سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما رام گوپال یادو، ترنمول کانگریس کے رہنما ڈیریک او برائن اور کلیان بنرجی، شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت اور وِنَے راؤت، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما منوج جھا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا‘مارکسسٹ’کے رہنما ای کریم، عام آدمی پارٹی کے رہنما سشیل گپتا، آئی یو ایم ایل کے ای ٹی محمد بشیر، نیشنل کانفرنس کے رہنما حسنین مسعود، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے رہنما ونے وسوم، آرایس پی کے رہنما این کے پریم چندرن اور ایل جے ڈی کے ایم وی شریئم کمار شامل ہیں -


Share: